ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونیوالے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں

ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کردیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل  ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران امریکا نے پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلے جنگی جرم کا ارتکاب کیا اور 8 بے گناہ ایرانیوں کو قتل کر دیا، جن میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اب پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم اور متحد ہیں اور اپنے محبوب وطن کے خلاف اس مجرمانہ جارحیت پر اپنے سفاک دشمنوں کو سخت پچھتاوا دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیرخارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے سے شہید ہونے والے  3 شہریوں کی بھی تصویر جاری کر دی اور کہا کہ  تینوں بندرخمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ  نے کہاکہ امریکی حملوں سے شہید افراد کاخون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے