امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق کیلیفورنیا میں لاس اینجلس سے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس پر پیر کی صبح ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
ائیر فورس بیس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ کا بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ائیر فیلڈ پر گر کر تباہ ہو گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر کام جاری ہے۔
روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی- 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشہ روز امریکی ریاست میسوری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں