ایران، عراق سمیت دمشق اور شام کی فضائی حدود بند
ایران کے مغربی حصے کی فضائی حدود غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق نے بھی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔
ادھر شام نے جنوبی فضائی حدود کو 12 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر بند کردیا جب کہ دمشق ائیرپورٹ پر آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے عملے اوران کے اہلخانہ کو محفوظ مقام پر پناہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کردیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ کرج کے قریب دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں