تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ، تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ
اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تل ابیب میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور وزیراعظم سے تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے جنگ روکو، نسل کشی بند کرو کے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
دوسری جانب سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان Yair Golan نے کہا کہ نیتن یاہو دباؤ میں ہیں، نیتن یاہو جانتے ہیں کہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، فاتح کو اپنی جیت کا اعلان دہرانے کی ضرورت نہیں پڑتی، نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں