امریکا سے مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے، ایرانی حکومت اپنے عوام کیساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے، ایرانی حکومت اپنے عوام کے ساتھ پورے عزم سے کھڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان جانے والا اعلیٰ سطح کا وفد اپنی پوری قوّت سے ایرانی مفادات کی حفاظت کرنے والوں پر مشتمل ہے، کچھ بھی ہو جائے ان کی جانب سے عوام کی خدمت میں ایک لمحے کی بھی کوتاہی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو فون کیا اور کہا فرانس لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتا ہے، خطے کی سلامتی کے لیے تمام متعلقہ ممالک کی شمولیت اور ٹھوس معاہدہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی فوری بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

فرانس کے صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے پائیدار معاہدے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، دائرہ فوری طور پر لبنان تک بڑھایا جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے