ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طیارہ مغربی عراق میں گر نےکی تصدیق کردی۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کرگیا۔
سینٹکام کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔
دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں