وینزویلا کے فرار اپویشن لیڈر کیلیے سخاروف ایوارڈ

یورپی پارلیمنٹ نے سخاروف انعام برائے آزادی فکر و خیال وینزویلا کی حزب اختلاف کے رہنماؤں ماریا کورینا ماچاڈو اور ایڈمنڈو گونزالیز کو دے دیا ۔ دونوں کو وینزویلا کے عوام کی نمائندگی کرنے والے افراد قرار دیا گیا جو آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

وینزویلا میں جولائی میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے ، جس میں حزب اختلاف کے مطابق گونزالیز نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، لیکن قومی الیکشن بورڈ نے موجودہ صدر نکولس مادورو کو فاتح قرار دیا ۔ الیکشن کے بعد وینزویلا سے اسپین فرار ہونے والے گونزالیز وینزویلا کے حکام کو مطلوب ہیں ۔یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبیرٹا میٹسولا نے کہا کہ ایڈمنڈو اور ماریا نے آزاد ، منصفانہ اور پرامن انتقال اقتدار کے لیے جدوجہد کی اور ان اقدار کی بہادری سے حمایت کی جنہیں لاکھوں وینزویلا کے عوام اور یہ پارلیمنٹ بے حد عزیز رکھتے ہیں۔

سخاروف انعام 1988 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ ان افراد اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جو انسانی حقوق اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔گزشتہ سال یہ انعام ایرانی خاتون مہسا امینی کو دیا گیا تھا، جو پولیس حراست میں وفات پا گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے