ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پھر ایک ساتھ؟

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈیبیو گانے ’پابلو‘ کی کھل کر تعریف کردی، جس کے بعد دونوں کے دوبارہ ساتھ ہونے سے متعلق افواہوں نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ کو ’بینگر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور انہیں بطور آرٹسٹ ایک نئے انداز میں دیکھنا دلچسپ ہے۔گلوکار نے خصوصی طور پر گانے کے بول کی تعریف کی، جو ہانیہ عامر نے خود تحریر کیے ہیں۔ عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا موسیقی کے میدان میں قدم رکھنا ایک دلچسپ پیش رفت ہے۔انہوں نے پاکستانی میوزک سننے والوں پر زور دیا کہ موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور ہر گانے کو ضرورت سے زیادہ تنقیدی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔عاصم اظہر نے امید ظاہر کی کہ ہانیہ عامر کا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی مزید لڑکیوں کو پاپ میوزک کی طرف آنے کی ترغیب دے گا۔واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہ چکے ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں کی چند ملاقاتوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بعد ان کے دوبارہ ساتھ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے