سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہوگی جب کہ ابھی ہم ڈے ون ڈے میچز کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی۔اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ک سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں