جرمنی میں قبل از وقت انتخابات کا امکان:چانسلرنےاعتماد کےووٹ کی درخواست دےدی
جرمن چانسلر اولاف شولز نے بدھ کے روز پارلیمنٹ سے 16 دسمبر کو اعتماد کے ووٹ کے انعقاد کی درخواست دی ہے ، جس سے اگلے سال قبل از وقت وفاقی انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ ماہ اولاف شولز کی مخلوط حکومت ٹوٹنے کے بعد یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں قانون سازی تقریباً رک چکی ہے۔
سوشلسٹ ڈیموکریٹس ، گرینز، اور نیو لبرل فری ڈیموکریٹس پر مشتمل شولز کی مخلوط حکومت تنازعات کے باعث ختم ہو گئی ، اس وقت وہ اقلیت میں حکومت چلا رہے ہیں ۔ اگر توقعات کے مطابق، شولز اعتماد کا ووٹ ہار جاتے ہیں، تو وہ صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کریں گے، جس کے نتیجے میں نئے انتخابات کا انعقاد ہوگا ۔شولز نے حزبِ اختلاف کے ساتھ مل کر نئے انتخابات کی تاریخ 23 فروری طے کی ہے۔

سروے کے مطابق حزبِ اختلاف کی کنزرویٹو پارٹی کو سب سے زیادہ عوامی سپورٹ حاصل ہے ۔ کنزرویٹو پارٹی 31 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے ۔ انتہائی دائیں بازو کی پارٹی آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کو 18 فیصد، چانسلر شولز کی ایس پی ڈی کو 17 فیصد اور گرینز کو 13 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں عالمی یوم عربی زبان 2024 کی شاندار تقریب کا انعقاد

اگر شولز اعتماد کا ووٹ ہارتے ہیں، تو یہ جرمنی کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، جہاں نئی حکومت کے قیام کے لیے مختلف جماعتوں کو اتحاد کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں