جنوبی افریقا کیخلاف 6 وکٹیں، عباس نے 26 سال پُرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اُڑا کر تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
تین برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے عباس نے 54 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بولر کی بہترین کاوش شمار ہوئی۔ ان سے قبل 1998 میں ثقلین مشتاق نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیے کر ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ نے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا
وقاریونس نے 1998 میں 78 رنز کے عوض 6 شکار کیے، سعید اجمل نے 2013 میں 96 رنز دے کر 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا جبکہ تنویر احمد نے ابوظبی میں 2010 کے ٹیسٹ میں 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔ واضح رہےکہ جنوبی افریقا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شیڈول ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں