سنی کوشل اور ازابیل کیف کی ڈیٹنگ کی افواہیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔سنی کوشل نے حال ہی میں ترکی میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ مداحوں کی توجہ اس وقت ان تصاویر میں موجود بعض مقامات اور مناظر نے حاصل کی جب انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ وہی جگہیں دکھائی دیتی ہیں جن کی تصاویر ازابیل کیف پہلے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں شیئر کر چکی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر ایک بلی کی تصویر کو نوٹ کیا جو دونوں کی پوسٹس میں نظر آئی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ آیا سنی کوشل اور ازابیل کیف ترکی میں ایک ساتھ موجود تھے۔افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ازابیل کیف نے سنی کوشل کی پوسٹ میں موجود ایک کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین کتاب تجویز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر دونوں کے مبینہ تعلق کے حوالے سے بحث جاری ہے اور مداح مختلف اندازے پیش کر رہے ہیں، تاہم سنی کوشل اور ازابیل کیف نے اب تک اپنی ڈیٹنگ سے متعلق افواہوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں