میں اور سیف ہم ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرتے :کرینہ کپور

ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان اکثر انہیں فلموں کے انتخاب کے معاملے میں ’بہت مشکل‘ قرار دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان اور ان کی بہن کرشمہ کپور انہیں کام کے حوالے سے سب سے زیادہ کھل کر اپنی رائے دیتے ہیں۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اداکار ایک دوسرے کے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے محتاط بھی رہتے ہیں۔کرینہ کپور کے مطابق وہ اور سیف علی خان بطور اداکار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔ بعض اوقات کوئی اسکرپٹ سیف کو پسند آتی ہے، لیکن جب کرینہ اسے مسترد کردیتی ہیں تو سیف ان سے کہتے ہیں، ’’تم بہت مشکل ہو۔‘‘اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ ایسے موقع پر وہ سیف علی خان کو جواب دیتی ہیں، ’’تو پھر آپ خود ہی کرلیں۔‘‘کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے، کیونکہ اداکار اپنے کام کے معاملے میں حساس ہوتے ہیں۔ تاہم، ایک ہی انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے مختلف معاملات پر دونوں اپنی اپنی رائے ضرور رکھتے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے