ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں امریکہ کی بجائے چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایکس اے آئی نامی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی کے مالک بھی ہیں۔وہ اکثر ایکس (ٹوئٹر) پر ایکس اے آئی کے گروک 4 چیٹ بوٹس کے فیچرز کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
اس کمپنی کو ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا اور 2023 میں گروک چیٹ بوٹ کو پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ اے آئی کی تربیت کے لیے سپر کمپیوٹر بھی تیار کیے گئے۔
مگر 54 سالہ ایلون مسک کے خیال میں اے آئی کے شعبے میں ان کی کمپنی کو اوپن اے آئی یا کسی امریکی کمپنی سے نہیں بلکہ چینی کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہوگا۔
ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ‘ایکس اے آئی بہت جلد گوگل کے ساتھ ہر کمپنی کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کے بعد وہ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جائے گی’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کمپنیاں سخت ترین حریف ہیں، کیونکہ انہیں امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ بجلی دستیاب ہے جبکہ وہ ہارڈ وئیر تیار کرنے کے حوالے سے بہترین ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں