مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت، ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور تحقیقات میں وہ قصوروار پائے گئے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیا، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت مومنہ اقبال کے وکیل نے ثاقب چدھڑ اور سمیرا کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی، جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے