گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈرامہ ، لیگی ترجمان کا کانفرنس کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈرامہ ، لیگی ترجمان کا کانفرنس کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ ۔مسلم لیگ ن سینئر رہنما و ترجمان اختیارولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے جھوٹے پروپیگنڈے کرتی رہی، وزیراعلی بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، انہیں مستعفی ہونا چاہئے ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا پھر ان کی بازیابی ڈرامہ ہے۔
پی ٹی آئی جھوٹے پروپیگنڈے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ریاست کے کیخلاف منفی پروپیگنڈے ملک دشمنی کے مترادف ہیں ۔ اختیار ولی خان نےجھوٹی پریس کانفرنسز کرنے والوں سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں ان کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں