ایران کا باعزت ردعمل صہیونی حکومت کے لئے مضبوط پیغام ہے، حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں آنے والے ایرانی میزائلوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا باعزت ردعمل فسطائی ریاست کے لئے واضح پیغام ہے۔
حماس نے ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے کئے گئے بہادر میزائل لانچوں کوبا برکت قراردیا ۔ حماس کا کہنا تھا کہ ایران کاردعمل ہمارے بہادر شہداء کے خون کے انتقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ شہید فائٹر اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید جنرل عباس نیلفروشان کے خون کا بدلہ ہے۔ حماس کا کہنا تھا کہ ایرانی ردعمل کا مقصد صہیونی ریاست کو ظلم اور دہشتگردی سے روکنا ہے۔
صہیونی ریاست کے جرائم، تکبر اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزیاں تمام حدوں کو پار کر چکی ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے بھائیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہیں اور صہیونی تکبر کے خلاف ان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔ ہمارے دل میں فلسطینی عوام کی جدوجہد اور لبنانی عوام کے مفادات کے تحفظ کی ایرانی کوششوں کے لئے بہت عزت اور احترام ہے ۔
حماس نے تمام ممالک، عوام، جماعتوں اور اپنے عرب اور اسلامی اقوام کی تمام قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو کر صہیونی جرائم اور صہیونی توسیع پسندانہ منصوبے کا مقابلہ کریں۔
حماس نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ اپنی سرزمین اور مقدسات کو ایک فسطائی ریاست کی غلاظت سے آزاد کرانے کے لیے ہر طرح سے جدوجہد کرے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں