صرف 3 منٹ کی تاخیر نے بھارتی ٹیم ایشین گیمز سے باہر
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی ای اسپورٹس میں میڈل جیتنے کی امیدیں ایک غیر معمولی صورتحال کے باعث ختم ہوگئیں، جہاں منگولیا کی ٹیم مقررہ وقت پر چیک اِن نہ کرسکی اور بھارت کو واک اوور دے دیا گیا۔ای فٹبال کے گروپ ایف کے اہم مقابلے میں منگولیا کی ٹیم کے مقررہ وقت پر چیک اِن نہ کرنے کے باعث میچ شروع ہی نہ ہوسکا۔ بھارتی ٹیم کے مطابق منگولیا کے ٹیم لیڈر چیک اِن کے مقررہ وقت سے 3 منٹ تاخیر سے پہنچے، جس پر قوانین کے تحت بھارت کو فورفیٹ کامیابی دی گئی، تاہم اس کا اسکور 0-0 ہی رہا۔بھارت کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے منگولیا کے خلاف بہتر نتیجے کی ضرورت تھی۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ڈینیئل پٹیل اور چنمے ساہو نے گروپ میں ازبکستان کے خلاف 0-0 سے ڈرا کھیلا تھا، جبکہ ازبکستان نے موبائل اور کنسول مقابلوں میں منگولیا کو مجموعی طور پر 0-2 سے شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم نے میچ کھیلنے کی درخواست کرتے ہوئے فیصلہ تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم حکام نے قوانین کے مطابق فیصلہ برقرار رکھا۔نتیجتاً بھارت گروپ میں بہترین دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکا اور اگلے مرحلے میں رسائی سے محروم ہوگیا، جبکہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یہ نتیجہ خاص طور پر ڈینیئل پٹیل کے لیے مایوس کن رہا، جو موجودہ ای فٹبال ایشین چیمپئن ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں