پنڈی ٹیسٹ/ تیسرا روز، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط، انگلینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی اسپنرز نے انگلش بیٹنگ کا جلوس نکال دیا۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے ، انگلینڈ کے 97 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر کیا تب جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ کریز پر تھے لیکن پھر انگلش بیٹر ہیری بروک 26 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔ نعمان علی جانب سے کیریئرمیں چھٹی بار 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

خیال رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے ہرایا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے