برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

کئی برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر حکومت برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 1916 کے بالفور معاہدے کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں، اِسی معاہدے سے 1948 میں فلسطینیوں کا قتل عام ہوا اور اسرائیل وجود میں آیا۔

خط پر 45 سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور لارڈز نے دستخط کیے ہیں۔

یاد رہے کہ سلطنت عثمانیہ کی شکست کے بعد برطانیہ نے 1948 تک فلسطین پر حکومت کی تھی۔

برطانیہ کی مختلف حکومتیں اُس دور کے ریکارڈ کو تسلیم کرنے اور معافی مانگنے سے انکار کرتی آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے