پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے لاڑکانہ کے گھر پر کریکر دھماکہ۔ کریکر نثار کھوڑو کی لاڑکانہ میں واقع نظر محلہ روڈ پر رہائش گاہ پر پھینکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پر 2موٹر سائیکل سواروں نے کریکر سے حملہ کیا تاہم دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق کریکر دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا اور دیوار کے قریب پھٹ گیا۔
صدر نثار کھوڑو لاڑکانہ میں موجود نہیں وہ واقعے کے وقت پی اے سی اجلاس میں تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہےاور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت اسپیشل برانچ کے اہلکار شواہد اکٹھا کررہے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں