سوات: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد سرغنہ سمیت 2 خوارج ہلاک
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات کے علاقے چار باغ میں مشترکہ آپریشن ۔آپریشن کے دوران دو خارجی جہنم واصل۔ مارے جانے والے خارجیوں میں رنگ لیڈر عطا للہ عرف مہران بھی شامل ہے جبکہ آپریشن کے دوران ایک خارجی زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشتت گردی کے مختلف سنگین واقعات میں ملوث تھا ۔ عطا اللہ 22 ستمبر کو غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے دھماکے میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں