پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا
اسلام آباد : پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا، ترجمان عرفان صدیقی کچھ دیرمیں پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعجاز الحق، اسحاق ڈار،عرفان صدیقی، خالدمگسی، راناثنااللہ اور راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : آئینی بینچ نے جسٹس منصور شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے فیصلے واپس لے لیے
حکومتی مذاکراتی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کا انتظار کرتی رہی ، مذاکرات کے چوتھے دور کیلئے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نہ آئی۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا، حکومتی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کے جواب کے بعد کی صورتحال پرغور کرے گی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں