پیٹرول 7 روپے 6 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں