نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو ایسا کرسکتے ہیں، تاہم اس بار انہیں محتاط رہنا ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کو مٹانا تھا، لیکن ان کے بقول ایران اس جنگ سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے