مشاق طیارہ حادثے میں شہید میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم، وفاقی وزیر اطلاعات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج اور پوری قوم شہید افسران کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی قربانی، جرات اور مادر وطن سے غیر متزلزل وابستگی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے