انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کردیں

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں ہونے والی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ سے لی گئی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں، جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، جہاں پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کے ساتھ ساتھ اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر غزہ میں ہونے والی تباہی کی شدت تو دکھا سکتی ہیں، تاہم یہ متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف، مشکلات اور انسانی المیے کی مکمل عکاسی نہیں کرسکتیں۔انجلینا جولی اس سے قبل بھی فلسطینیوں کے حق میں متعدد مرتبہ آواز اٹھا چکی ہیں اور غزہ کی صورتحال پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے