پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط کردیا

پشاور: تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ کی صورت میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ طور پر اقدامات کرسکتی ہے، جبکہ حکومتی کارروائی سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ آج حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے