پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری کے نئے اقدامات نافذ

لاہور: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے لیے نئے اقدامات نافذ کرتے ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔ اقدامات کے تحت سرکاری ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی گاڑیوں کی تعداد ایک ایسکارٹ تک محدود کردی گئی ہے۔کفایت شعاری اقدامات کے تحت غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کرکے 70 فیصد توانائی بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ توانائی کی بچت کے لیے اسمبلی اجلاس غروب آفتاب سے قبل شیڈول کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس ناگزیر ہونے کی صورت میں آن لائن منعقد کیے جائیں گے جبکہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم پہلے سے شروع کیے گئے پروکیورمنٹ کے عمل کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے ارکان اور افسران کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی اسکالرشپس کے تحت کیے جانے والے دوروں کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ مستثنیٰ غیر ملکی دوروں میں ارکان اور افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔نئے اقدامات کے تحت ضروری روزمرہ اشیا کے علاوہ دیگر تمام خریداری کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم اسمبلی اجلاس کے دوران کفایت شعاری اقدامات میں ضرورت کے مطابق مناسب تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے۔کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں قائم کفایت شعاری کمیٹی تمام اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے