ڈیوڈ وارنر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو سامنے آنے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے، جس میں انہیں تامل فلم ’جیلر 2‘ کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ڈیوڈ وارنر نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی ڈانس تکنیک کو 10 میں سے نمبر دینے کا کہا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ کون سا گانا ہے اور وہ کس طرح کا ڈانس کر رہے ہیں۔وارنر نے ویڈیو بنانے والے شخص سے متعلق بھی دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کے فالوورز میں موجود ہے تو کمنٹ کرکے بتائے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے۔اے آئی سے تیار کردہ اس ویڈیو میں وارنر کو ’جیلر 2‘ کے گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ’جیلر 2‘ سال 2023 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’جیلر‘ کا سیکوئل ہے، جس کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔ فلم میں سپر اسٹار رجنی کانتھ سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں اور اسے دنیا بھر میں 15 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں