محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی۔فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقائی سلامتی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں