فیول ریلیف اسکیم، 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں بھی شامل

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فوری طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔نئی ہدایت کے تحت یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔اس فیصلے کے بعد 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے افراد بھی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس سے اسکیم کے دائرہ کار میں مزید شہری شامل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے