جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف بزنس ٹائیکون کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے ان کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔اب جمائما نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرکے نہ صرف شادی کی تصدیق کردی بلکہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔جمائما نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے 12 ستمبر کی تاریخ درج کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔اپنی پوسٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ان دونوں کے لیے خاص اور خوشگوار بنایا۔شادی کی تقریب میں جمائما کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ دیگر اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں