چھوٹے کاروباروں کیلئے 30 لاکھ روپے تک ڈیجیٹل فنانسنگ منظور

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ایس ای سی پی کے مطابق اس سہولت کے ذریعے شامل کاروباری افراد منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کے لیے ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی فراہم کی جائے گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے ذریعے ان کاروباروں کو فنانسنگ فراہم کرنا ممکن ہوگا جو روایتی ذرائع سے قرض حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ڈیجیٹل فنانسنگ کے فروغ کے ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ اسی عرصے میں 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے