جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کی ہے۔ جمائما کے بھائی نے بھی ان کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی، تاہم تقریباً 9 سال بعد 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے ہیں، جو دونوں اپنی والدہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے