رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا

برمنگھم: پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان کرکٹر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔رضا اللہ نے انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی اننگز کے دوران 9 چھکے لگائے۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔رضا اللہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ٹم ساؤتھی کے پاس تھا۔ ٹم ساؤتھی نے 2008 میں انگلینڈ کے خلاف نیپیئر میں کھیلے گئے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 چھکے لگائے تھے۔یوں رضا اللہ نے انگلینڈ ہی کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے 9 چھکے لگا کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے