پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ؛ گڈز ٹرانسپورٹ کرائے 5 فیصد بڑھ گئے
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 20 اگست سے 7 ستمبر تک بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 23 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ وزیر پٹرولیم نے 8 سے 17 اگست تک جاری ملک گیر ہڑتال کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی تھی۔ حکومت نے معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا تو ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز دوبارہ ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے معاملات کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا، جو آئندہ ہفتے ختم ہو رہا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں