سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح مقرر

اسلام آباد:حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر منافع کی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ قرارداد جاری کردی، جس کے مطابق یکم جولائی 2025 سے شروع ہونے والے مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر 12.05 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد سالانہ مقرر کی گئی تھی، تاہم نئے مالی سال کے لیے اس شرح میں کمی کرتے ہوئے اسے 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔قرارداد کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز کے بیلنس پر متعلقہ مالی سال کے لیے منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات دونوں وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔وزارت خزانہ نے قرارداد کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ گزٹ میں اشاعت کے بعد مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر 12.05 فیصد سالانہ منافع کی شرح نافذ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے