تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں،تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟

انہوں نے کہا کہ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، سٹن گنز اور آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں:مدارس بل پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا، وفاقی وزیر اطلاعات

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں،تحریک انصاف کے پاس گولی چلنے کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں،سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے