پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دے دی
کوریا: کوریا میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا اور میچ پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہنے کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی پاکستانی ٹیم ایکشن میں ہوگی، جبکہ ان میچز کے دوران قومی ٹیم ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں الگ سے ٹریننگ کیمپ بھی جاری رکھے گی۔ٹریننگ کیمپ میں ٹیم اپنی خامیوں پر کام کرتے ہوئے انہیں دور کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ ایشین گیمز سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں