سلمان خان نے نئے رشتے سے متعلق خاموشی توڑ دی
ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔بھارت کے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمیئر گزشتہ دنوں ہوا، جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا، ’’بگ باس! آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔‘‘اس پر بگ باس نے جواب دیا کہ وہ سنگل رہتے ہوئے خوش ہیں، جس پر سلمان خان نے برجستہ انداز میں کہا کہ وہ بھی فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے۔ اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر ان کا اپنا انتخاب نہیں تھا۔واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں بھی کئی مرتبہ شادی اور رشتے سے متعلق سوالات کا سامنا کرچکے ہیں۔ ان کی سابقہ رومانوی زندگی میں ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے نام زیرِ گردش رہے ہیں، تاہم ان میں سے کئی تعلقات کو کبھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔سلمان خان ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ عہد یا وابستگی سے خوفزدہ نہیں، بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتے ہیں تو اسے نبھاتے ہیں۔انہوں نے خواتین کے احترام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خواتین کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں