اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے دونوں کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کی ہدایت کردی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات کرانے کی بھی ہدایت کی۔فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی فیملی سے جیل قوانین کے مطابق ملاقات کرائی جائے اور انہیں بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔عدالت نے عمران خان کو روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے، جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات دینے اور آڈیو ریکارڈنگ کے غلط استعمال کی صورت میں اس سہولت واپس لینے کی ہدایت بھی کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے