مکہ دفاعی معاہدہ، خواجہ آصف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے اہم اجلاس سے قبل ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا۔اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران خواجہ آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے