راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک :بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نمازیں بھی تقسیم کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں جائے نمازیں خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد جائے نمازیں لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔راکھی ساونت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں