شنگھائی تعاون تنظیم عالمی سطح پر بااثر مرکز بن چکی ہے:پوتن

بشکیک: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم گزشتہ 25 برسوں کے دوران مسلسل ترقی کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کے آزاد اور بااثر مراکز میں شامل ہوچکی ہے۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یہ تنظیم 2001 میں روس، چین، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان کی مشترکہ کوششوں سے قائم کی گئی تھی۔روسی صدر کے مطابق قیام کے بعد سے شنگھائی تعاون تنظیم مسلسل مضبوط اور وسیع ہوتی گئی اور آج عالمی سطح پر ایک اہم اور بااثر تنظیم کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔صدر پوتن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب صرف یوریشیائی براعظم تک محدود نہیں رہی بلکہ عملی طور پر پوری دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی موجودہ حیثیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی نظام تیزی سے کثیر قطبی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم بھی اس ابھرتی ہوئی عالمی ساخت میں ایک آزاد اور مؤثر مرکز کے طور پر اپنی جگہ بنا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے