بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ ملک میں مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر بجلی کی پیداوار کے باعث شارٹ فال نسبتاً کم رہتا ہے، جبکہ سولر سے روزانہ تقریباً 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، جبکہ آر ایل این جی کا جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ گیس اور تیل کی بچت کے لیے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے