ہما رے والد پاکستان کو بدلنے اور وہاں کی عوام کوغربت سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں:قاسم خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ سیاست ان کے والد کی شخصیت کا اہم حصہ ہے اور وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے، عوام کو غربت سے نکالنے اور ملک کو مشکلات سے باہر لانے کے لیے ہمیشہ پُرجوش رہے ہیں۔سکائی اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ انہیں جتنی دیر سے اپنے والد کو جاننے کی یاد ہے، تقریباً اتنے ہی عرصے سے انہیں سیاست میں بھی دیکھتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے کم عمری میں سیاست کا آغاز کیا اور پاکستان کی بہتری کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔قاسم خان نے کہا کہ وہ اپنے والد کی خواہش، عزم، جدوجہد اور مقصد کی عظمت کو سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہیں اور ملک کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور بیٹے ان کی خواہش تھی کہ عمران خان زیادہ وقت ان کے ساتھ گزارتے، تاہم جب وہ پاکستان آتے تو انہیں والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا تھا۔ قاسم خان کے مطابق پاکستان کے عوام سے یہ حق چھیننا بھی مناسب نہیں کہ عمران خان ان کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے تھے، وہ نہ کر پاتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں