کراچی میں نومولود غائب، اسپتال پر سنگین الزامات

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 کے ایک نجی اسپتال میں نومولود کے مبینہ طور پر غائب ہونے کے واقعے نے تشویش کی لہر دوڑا دی۔اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر آپریشن کیا گیا۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مٹھائی بھی منگوائی، تاہم بچے کے بارے میں پوچھنے پر انہیں بتایا گیا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں۔خاتون کے شوہر اور دیگر اہلِ خانہ نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ شوہر کے مطابق آپریشن سے قبل انہیں حمل اور بچے کی موجودگی کے بارے میں بتایا گیا تھا، لیکن آپریشن کے بعد نومولود سے متعلق کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعض صارفین نے نومولود کی مبینہ گمشدگی پر مختلف خدشات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے