طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر جبکہ احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے، دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔سپیکر کے انتخاب میں طارق فاروق نے 32 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عامر غفار لون نے 14 ووٹ حاصل کیے۔بعد ازاں نومنتخب سپیکر چودھری طارق فاروق نے احمد رضا قادری سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد احمد رضا قادری نے ڈپٹی سپیکر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین، قانون اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 6 جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے