بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

آسٹریلوی ماڈل اور ٹی وی میزبان ایرن ہالینڈ اور سابق کرکٹر بین کٹنگ کئی برس کی مشکل جدوجہد کے بعد والدین بن گئے۔جوڑے نے انسٹاگرام پر نومولود کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ ان کے مطابق بچے کی پیدائش 18 اگست کو ہوئی۔ایرن ہالینڈ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں گزشتہ پانچ برس سے والدین بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں آئی وی ایف کے 20 سائیکلز، 5 ایگ کلیکشنز، 7 ایمبریو ٹرانسفرز، 4 اسقاطِ حمل اور ایک ایکٹوپک حمل کا سامنا کرنا پڑا۔طویل علاج اور مسلسل ناکامیوں کے باعث یہ سفر دونوں کے لیے ذہنی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل رہا، تاہم بالآخر ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے